ہالینڈ،15مارچ(ایجنسی) ہالینڈ میں آج بدھ کے روز نئی پارلیمان منتخب کی جا رہی ہے۔ قبل از انتخابات جائزوں کے مطابق موجودہ وزیر اعظم مارک روٹے اور عوامیت پسند اور اسلام مخالف رہنما گیئرٹ ولڈرز کے مابين سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تاہم
ترکی کے ساتھ تازہ کشیدگی کے بعد روٹے کو ولڈرز پر معمولی سی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ولندیزی پارلیمان کی کل ڈیڑھ سو نشستیں ہیں اور اس ملک میں اہل ووٹرز کی تعداد تیرہ ملین ہے۔ کسی سائبر حملے کے پیش نظر ہالینڈ میں روایتی انداز میں ووٹ ڈالے اور گنے جائیں گے۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے تک جاری رہے گی۔